Posts

Showing posts from December, 2019

bhugtan novel riaz aqib Kohler part 3

Image
TAGS bhugtan novel riaz aqib Kohler #BhugtanNovelRiazAqib riaz aqib novel list riaz aqib kohler novels download riaz aqib kohler novels list rakhail novel by riaz aqib kohler complete riaz aqib kohler novels free download riaz aqib kohler novels pdf free download riaz aqib kohler novels faisla pasheman novel by riaz aqib download Bhugtan Novel Riaz Aqib Kohler part 3 بھگتان۔۔۔ قسط نمبر3 ریاض عاقب کوہلر وہ صبح کے بعد سے مسلسل غائب تھا۔ شمامہ کو عجیب سی بے چینی محسوس ہو رہی تھی۔ بار بار اس کی نظریں معاویہ کی نشست کی طرف اٹھتیں اور مایوس ہو کر پلٹ آتیں۔ ”کہیں مجھ سے خفا تو نہیں ہو گیا۔میں نے اتنے سخت لہجے میں جو بات کر دی تھی۔“ دسیوں بار یہ اذیت بھری سوچ اس کے دل کو تکلیف دے چکی تھی۔ ”شاید شگفتہ کی وجہ سے پریشان ہو۔“مسلسل اذیت ناک سوچوں کے بعداس کے دل میں امید کی کرن چمکی۔اس کے ساتھ ہی اسے شگفتہ پر غصہ آیا جو ایک معصوم اور بھولے بھالے لڑکے کو اذیت دینے کا باعث بنی تھی۔ ”مجھے نہیں لگتا کہ تم کلاس میں حاضر ہو۔“بسمہ اس کی شکل نہیں دیکھ سکتی تھ...

Bhagora urdu novel pdf

Image
Bhagora urdu novel pdf Bhagora urdu novel pdf Free Download  bhagora urdu novel pdf Raiz Aqib Kohler Novel Bhagora Download Free Name Bhagora Witer Raiz Aqib Kohler About Ye Novel Pak Army K Aik Nojawan Ki Kahani Bayan Krta Hai Jo Halat Ki Waja Se Apny Army Camp Se Bhag Jata Hai Our Galti Se India Ki Sarhad Par Kar Jata Hai Us Nojawan Ki Katroon Se Barhpoor Kahani Download Karny K Ley Link Py Click Kare Bhagora Download Link Part 1

Bhugtan Riaz Aqib Kohlar Novel part 2

Image
بھگتان قسط نمبر2 ریاض عاقب کوہلر پوش علاقے میں موجود وسیع عمارت میں مردو زن کی کثیر تعداد نظر آرہی تھی۔بڑے ہال کے درمیان کرسیوں کے بجائے خوب صورت اور قیمتی صوفہ سیٹ لگے ہوئے تھے۔مختلف میزوں پر تاش،شطرنج وغیرہ کھیلی جا رہی تھیں۔ہال کے ایک کونے میں اسنوکر کی چند میزیں لگی ہوئی تھیں۔ ان کے گرد کچھ جوان” اسٹکیں“ پکڑے رنگین گیندوں کو ٹھوکریں لگا رہے تھے۔قریباََ ہر میز پر آتشیں سیال کو سلیقے سے پیا جا رہا تھا۔وہ اعلا طبقے کا ایک کلب تھا جہاں ممبر شپ حاصل کیے بغیر داخلہ ناممکن تھا۔وہاں نہ تو جوا¿ کھیلنے پر پابندی تھی،نہ شراب پینے کی ممانعت اور نہ شباب کے حصول میں کوئی رکاوٹ تھی۔زیادہ تر کلب ممبران اپنی منظورِ نظر کو ساتھ ہی لے آتے تھے۔اور جو ساتھ نہ لا سکتا اسے رات گزارنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے بھی خو ب صورت لڑکیوں کی پیشکش کی جاتی بدلے میں ان کے بل میں خاطر خواہ اضافہ ہوجاتاتھا۔یہ اور بات کہ وہاں جس طبقے کے افراد آتے تھے ان کے لیے اس کثیر رقم کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔شراب کے علاوہ وہاں منشیات کے استعمال پر بھی پابندی نہیں تھی۔منشیات میں سرفہرست چرس اور افیون تھی۔ منشیات کا است...

Bhugtan Riaz Aqib Kohlar Novel

Image
بھگتان قسط نمبر1 ریاض عاقب کوہلر ”چل بھئی تمھارا تو نیا اکاﺅنٹ آ گیاہے۔“برقع پوش لڑکی کو نئے ماڈل کی مرسڈیز سے باہر آتے دیکھ کر عقیل نے ساتھ بیٹھے معاویہ کی پیٹھ پر دھپا مارا۔ ”مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔“معاویہ نے اثبات میں سرہلایا۔”لیکن یہ نہ ہو کسی سے ملنے آئی ہو ؟“ عقیل نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا۔”اس کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کتابیں نظر نہیں آ رہیں۔اور پھر کسی کو ملنے آئی ہوتی تو کار واپس نہ جاتی۔“ ”چلو پیچھا کریں کہ کس کلاس میں ہے۔“معاویہ فوراََ ہی کھڑا ہو گیا۔وہ نہیں چاہتا تھا کہ بعد میں وہ پوری یونیورسٹی ہی  چھانتے رہیں۔ان کی مطلوبہ لڑکی نے بینچ پر بیٹھی دو تین لڑکیوں کو مخاطب کر کے کچھ پوچھا۔اور ان کا جواب سن کرسرہلاتے ہوئے قدم بڑھا دیے۔وہ اس کے پیچھے چلتے رہے۔وہ کشادہ گیلری میں کلاس نام کی تختیوں کو پڑھتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھی۔ مطلوبہ کلاس کے سامنے وہ لمحہ بھر ٹھٹک کر رکی اور پھر دروازہ کھول کر اندر داخل ہوگئی۔ معاویہ اور عقیل نے بے اختیار ایک دوسرے کے ہاتھ بجا کر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ کیوںکہ وہ اتفاق سے انھی کی کلاس فیلو نکلی...